ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پیٹ خالی ہے یوگا کروایا جا رہا ہے، جیب خالی ہے اکاؤنٹ کھلوایا جا رہا ہے، پی ایم مودی پر نوجوت سنگھ سدھو کا حملہ، یہ حب الوطنی ہے تمہاری؟

پیٹ خالی ہے یوگا کروایا جا رہا ہے، جیب خالی ہے اکاؤنٹ کھلوایا جا رہا ہے، پی ایم مودی پر نوجوت سنگھ سدھو کا حملہ، یہ حب الوطنی ہے تمہاری؟

Wed, 17 Apr 2019 22:03:03  SO Admin   S.O. News Service

احمد آباد :17 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) پنجاب کے وزیر اور کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے آبائی ریاست گجرات میں ان پر جم کر حملہ بولا۔سدھو نے یوم یوگا اور جن دھن بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی مہم کو لے کر ان کے حب الوطنی پر سوال کھڑا کر دیا۔سدھو نے کہاہے کہ پیٹ خالی ہے یوگا کروایا جا رہا ہے، جیب خالی ہے، اکاؤنٹ کھلوایا جا رہا ہے، کیا یہ حب الوطنی ہے تمہاری؟گجرات کے احمد آباد لوک سبھا علاقے میں ایک ریلی میں پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہاکہ اے نریندر مودی، یہ حب الوطنی ہے تمہاری کہ پیٹ خالی ہے، اور یوگا کرایا جا رہا ہے؟ بابا رام دیو ہی بنا دو سب کو۔غور طلب ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے دوران متنازعہ تقریر پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف کٹیہار کے بارسوئی تھانہ میں منگل کو ایف آئی آر درج کی گئی۔اعلیٰ چیف الیکشن آفیسر سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ مذکورہ معاملے میں فلائنگ اسکواڈ ٹیم کے ذریعہ بارسوئی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ضروری کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔ سدھو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے مسلمانوں سے کہا یہ بانٹ رہے ہیں آپ کو۔ کٹیہار کے پڑوسی کشن گنج لوک سبھا سیٹ جہاں سے اسد الدین اویسی کی پارٹی نے اپنا امیدوار اتارا ہے ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سدھو نے کہاکہ مسلم بھائیوں یہ یہاں پر اویسی صاحب جیسے لوگوں کو لا کر آپ لوگوں کے ووٹ بانٹ کر یہ جیتنا چاہتے ہیں۔سدھو نے مسلمانوں سے کہاکہ یہاں اقلیتی اکثریتی میں ہے۔اگر تم لوگ متحد ہوکر ووٹ ڈالوگے تو معاملہ پلٹ جائے گا۔


Share: